ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: اے ایس آئی حادثہ میں ہوئی موت والے معاملے میں نیاموڑ: درج ہوا قتل کا کیس

کاروار: اے ایس آئی حادثہ میں ہوئی موت والے معاملے میں نیاموڑ: درج ہوا قتل کا کیس

Wed, 15 Feb 2023 20:03:16    S.O. News Service

کاروار:15؍ فروری (ایس اؤ نیوز )حادثے میں زخمی ہونے کے بعد علاج کارگر نہ ہونے سے فوت ہونے والے  موظف اے ایس آئی سریش ہری تامسے کے معاملےمیں نیا موڑ سامنے آیا ہے جس کو لے کرکاروار کےشہری پولس تھانے میں قتل کا معاملہ درج کرلیاگیا ہے۔

حادثے کے دن 5انجان افراد نے مل کر موظف اے ایس آئی پر حملہ کرنے کا منظر شہر کے بھدرا بار اینڈ ریسٹورنٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں میں نظر آنے کی وجہ سے حادثہ کہے جارہے معاملے میں نیا موڑ آگیا ہے، جس کی بنا پر قتل کا کیس درج ہواہے۔

معاملے کو لےکر 11فروری کو کاروار ٹریفک پولس تھانہ میں کیس درج ہواتھا۔ جنوری 18کو سداشیو گڑھ ، تاری واڑ ا کے مکین موظف اے ایس آئی سریش ہری تامسے (61)کو نوین شٹی اور دیگر تین افراد نے کار میں لاکر گھر چھوڑ گئے تھے ۔ اس وقت خاندان والوں نے ان سے احوال پوچھا تو انہوں نے کہاتھا کہ بھدراہوٹل کے قریب بائک سے گرکر زخمی ہوئے ہیں۔ خاندان والے اسی پر اعتماد کرتےہوئے زخمی شریش تامسے کو زائد علاج کےلئے منگلورو اسپتال میں داخل کیا تھا۔ پھر وہاں سے اُنہیں  7فروری کو کاروار ضلع اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ لیکن علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے موظف اے ایس آئی سریش تامسے 11فروری کو زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔  اسی دن کاروار ٹریفک پولس تھانے میں حادثہ میں ہلاک ہونے کا کیس درج کرلیاگیا تھا۔

ٹریفک  پولس تھانہ پی ایس آئی ناگپانے   جانچ کرنے کے بعد بھدراہوٹل کے سی سی ٹی وی کیمرے کی وڈیو کلپ اورگواہوں کی طرف سے دئیے گئے بیانات کے مطابق قتل کا کیس درج کرلیا ہے۔ بھدرا ہوٹل کے سی سی ٹی وی کیمرےمیں قید سین کےمطابق 18جنوری کی رات 10:16سے رات 10:52کے درمیان جو کچھ ہوا وہ اس طرح ہے۔  سریش تامسے بھدرا ہوٹل سےباہر نکل کر اپنی بائک پر بیٹھ جاتے ہیں۔ اسی دوران 5-6 انجان لوگ ان کے قریب آتے ہیں ان میں سے ایک لمبی داڑھی والا، نیلے رنگ کاٹی شرٹ پہنے ہوئے  فرد کے ساتھ سریش تامسے کا زبانی جھگڑا ہوتا ہے۔ جس کے بعد سریش تامسے کو وہ فرد ہاتھ سےمارتاہے۔ اس کے بعد سریش تامسے اپنی بائک سے اتر  جاتےہیں، پھر اسی صحن میں کچھ دیر تک   سریش تامسے کے ساتھ وہی 5-6انجان افراد کے درمیان  زبانی جھڑپیں  ہوتی ہے، پھر دھکم دھکا ہوتی ہے۔ نیلی ٹی شرٹ پہنا ہوا فرد قتل کے ارادے سےہی سریش تامسے کو دھکیلتاہے اور سریش تامسے نیچے گرنے کے بعد زخمی ہوجاتے ہیں۔

اسی پس منظر کو دیکھتےہوئے پہلے درج ہوئے حادثے والے کیس کے بدلے قتل کا معاملہ درج کرلیاگیا ہے۔ اس سلسلےمیں تاری واڑا کی پرتیما سریش تامسے نے کاروار شہری پولس تھانےمیں شکایت دی ہے۔ مہلوک اے ایس آئی سریش تامسے ، ریٹائرمنٹ سے پہلے کاروار دیہی پولس تھانے میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ خاص کر کرائم معاملات کو بہتر انداز میں حل کررہے تھے۔ اور کئی  حقائق پر سے پردہ فاش کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ سریش تامسے پر حملہ کرنےوالوںکی تلاش کے لئے  پولس نے جال بچھا یا ہے۔


Share: